عالمی منڈی میں خام تیل سستا، قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی

شائع شدہ تاریخ 04 اگست, 2026
عالمی-منڈی-میں-خام-تیل-سستا،-قیمتوں-میں-7-فیصد-تک-کمی

عالمی منڈی میں پیر کو کاروبار کے اختتام پر تیل کی قیمتوں میں تقریباً 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمتیں 13 جولائی کے بعد کم ترین سطح پر بند ہوئیں۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 6.35 ڈالر  کمی کے بعد 83.77 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ  خام تیل 4.33 ڈالر سستا ہو کر 80.34 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔

تیل کی قیمتوں میں یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی جب امریکی محکمہ توانائی کے جاری کردہ اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ امریکا کے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو میں خام تیل کے ذخائر 1983 کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، یہ صورتحال ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسٹریٹجک ذخائر سے 172 ملین بیرل خام تیل جاری کرنے کی منظوری کے بعد سامنے آئی۔