طلال چوہدری کی بانی پی ٹی آئی پر سخت تنقید

شائع شدہ تاریخ 20 جولائی, 2026
طلال-چوہدری-کی-بانی-پی-ٹی-آئی-پر-سخت-تنقید

عمران خان کی بہن نورین نیازی نے معرکہ حق اورپاک فوج سے متعلق متنازع بیان دیا جس پر وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی فیملی پاکستان مخالف بیانات کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، معرکۂ حق سے متعلق نورین نیازی کا بیان قابلِ مذمت اور افسوس ناک ہے ، نورین نیازی کا بیان پاکستان کی سالمیت، عزت اور وقار کے منافی ہے ، پوری قوم نورین نیازی کے بیان کی مذمت کرتی ہے۔

وزیر مملکت طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے خاندان کا ہدف پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے، نورین نیازی کے بیان سے ثابت ہوا کہ یہ پاکستان کے خلاف پراکیسز ہیں ، ان کا ہدف صرف ادارے نہیں بلکہ پاکستان ہے۔

اس کے علاوہ وزیر مملکت اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری نے بھی نورین نیازی سے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نورین نیازی کا بیان افسوس ناک، غیر ذمے دارانہ اور قومی مفادات کے منافی ہے، پی ٹی آئی کے اندر موجود سانپ ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔