پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی لیٹر 12 روپے سے زائد مہنگا
شائع شدہ تاریخ 08 ستمبر, 2026
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 8 ستمبر کے لیے ہوں گی۔