شہباز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران نیازی ہوں گے، ن لیگ

شائع شدہ تاریخ 11 جون, 2020
شہباز-شریف-کو-کچھ-ہوا-تو-ذمہ-دار-عمران-نیازی-ہوں-گے،-ن-لیگ

شہباز شریف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شہبا زشریف نے خود کو ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ میں قرنطینہ کرلیا شہباز شریف کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے قوم سے شہباز شریف کی صحت کے حوالے سے دعاؤں کی اپیل کی ہے،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی شہباز شریف کو جلد صحتیاب کرے۔ اس موقع پر رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کو نیب میں طلب کرکےان کی زندگی کو خطرے میں ڈالا گیا ہے۔ اگر شہباز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران احمد خان نیازی اور نیب ہوں گے۔ عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریری طور پر نیب کو متعدد بار آگاہ کیا کہ شہبازشریف کینسر کے مرض میں مبتلا رہے ہیں اور انکی قوت مدافعت عام لوگوں کی نسبت کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ویڈیو لنک پر تفتیش کرنے کی پیشکش بھی کی تھی۔ عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ شہباز شریف نے 9 تاریخ کو نیب کی پیشی کے علاوہ نہ کسی سے ملاقات کی اور نہ ہی کہیں اور گئے۔ شہبا زشریف کے کرونا میں مبتلا ہونے پر خواجہ سعد رفیق نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک اور امتحان نام نہاد جمہوریت میں آپ اپوزیشن کی سینیئر قیادت کو جھوٹے مقدمات میں الجھاتے ھیں کہ آپکی نالائقی بدترین گورننس اقربا پروری سامنے نہ لائ جا سکے مگر کب تک ؟؟ اللّٰہ کریم ھمیں تمام آزمائشوں سرخرو فرمائے https://twitter.com/KhSaad_Rafique/status/1270983191277572097