سکھر:سینٹرل جیل کے107 قیدیوں،18 ملازمین کرونامیں مبتلا
شائع شدہ تاریخ 20 جون, 2020
سينٹرل جیل سکھر کے ايک سو سات قيديوں اور اٹھارہ ملازمين ميں کرونا وائرس کی تصديق کی گئی ہے۔ سکھر جیل حکام کے مطابق 107قیدیوں اور 18 ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل میں کل 1295ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 125 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی۔ ٹیسٹ مثبت آنے والوں کو سکھر جیل میں قرنطینہ کردیا گیا۔ جیل انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ ملازمین کے اہل خانہ کے بھی کرونا وائرس کی تشخیص کے ٹیسٹ بھی کروائے جائیں گے۔