سوشل سکیورٹی ہسپتال جڑانوالہ کو اپ گریڈ کرینگے : انصر مجید
شائع شدہ تاریخ 27 جنوری, 2020
پنجاب حکومت دیہی علاقوں کی پسماندگی دور کرنے کے لیے کوشاں ہے فیصل آباد: پنجاب حکومت دیہی علاقوں کی پسماندگی دور کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پنجاب کے تمام تحصیلوں میں جا کر ان کی بہتری کے لیے اقدامات کروں گا۔ سوشل سکیورٹی ہسپتال جڑانوالہ کو اپ گریڈ کرنے سمیت دیگر مسائل حل کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب انصر مجید خان نے سماجی رہنما چودھری علی تراب کی رہائش گاہ پر سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں چودھری علی تراب، رانا نوید، رانا فرخ ندیم، رانا عبدالمنان، رانا وسیم قادری، راجہ شکیل، ملک نعیم وفا، ملک بلال علی دیوان و دیگر بھی موجود تھے ۔چودھری علی تراب نے صوبائی وزیر انصر مجید خان کو علاقائی مسائل حل کرنے خصوصا مزدوروں کو بہتر طبی سہولیات، روز گار کے مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کی بہتری کے لیے پنجاب حکومت کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے ۔