سعودی عرب اور چین کی بھی پاکستان کو قرض ادائیگی مؤخر کرنے کی یقین دہانی
شائع شدہ تاریخ 12 جون, 2020
گزشتہ روز ترقی پذیر ممالک کو قرض فراہم کرنے والے ممالک پر مشتمل گروپ پیرس کلب نے پاکستان کو دیئے گئے قرض کی ادائیگی مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ اس سے قبل آئی ایم ایف بھی پاکستان کے لیے ایک سال قرضوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کا کہہ چکا ہے۔ اب سعودی عرب اور چین نے بھی یکم مئی سے 31 دسمبر تک پاکستان کے قرضوں کی ادائیگیاں مؤخرکرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی عرب اور چین نے یکم مئی سے 31 دسمبر تک قرضوں کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کی نوید سنائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس پابندیوں سے 14 لاکھ روزگار ختم ہوں گے قرض کی ادائیگیاں مؤخر ہونے سے پاکستان کو مجموعی طور پر ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کا ریلیف ملے گا۔ اس سلسلے میں باقاعدہ اعلان آئندہ ہفتے ہوگا جبکہ متحدہ عرب امارات سے بھی قرض کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کے لئے بات چیت جاری ہے۔ آئندہ بجٹ یہ ادائیگیاں مؤخر سمجھ کر بنایا جا رہا ہے۔