راولپنڈی پولیس کی کارروائی — شاپنگ مالز سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار، 32 لاکھ برآمد
شائع شدہ تاریخ 29 اکتوبر, 2025
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے3 شاپنگ مالز اور سپراسٹورزمیں چوری کی وارداتیں کی تھیں، واردات کیلئے ملزم اسٹورزمیں چھپ جاتا تھا اوراسٹورز بند ہونے کے بعد چوری کرتا تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم بند اسٹورز کے تالے توڑ کر بھی وارداتیں کرتا تھا تاہم سی سی ٹی وی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا گیاہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے 32 لاکھ روپے برآمد کیے گئے ہیں اوراس کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔