دورہ انگلینڈ:پاکستانی ٹیم کےمزید6کھلاڑی مانچسٹر پہنچ گئے

شائع شدہ تاریخ 04 جولائی, 2020
دورہ-انگلینڈ:پاکستانی-ٹیم-کےمزید6کھلاڑی-مانچسٹر-پہنچ-گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے مزید 6 کھلاڑی دورہ انگلینڈ کیلئے مانچسٹر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ونگ سے جاری اطلاعات کے مطابق 6 قومی کھلاڑیوں پر مشتمل دوسرا گروپ بھی انگلینڈ پہنچ گیا https://twitter.com/TheRealPCB/status/1279063841138184192 روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد کے لمحات تکلیف دہ تھے۔ دوسرا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس بارے میں اپنے والدین کو سب سے پہلے مطلع کیا جو کافی پریشان تھے۔ یہ بھی پڑھیں: تھوک کے علاوہ گیند چمکانے کا کوئی متبادل طریقہ ہوسکتا ہے؟ وقار یونس کا اہم بیان کھلاڑی جمعہ کے روز لاہور سے مانچسٹر پہنچے۔ انگلینڈ پہنچنے والے ان 6 کھلاڑیوں کے 2 مرتبہ منفی ٹیسٹ آئے، جس کے بعد انہیں روانہ کیا گیا۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1279294201012731905 کرکٹرز میں محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، وہاب ریاض، فخر زمان اور شاداب خان شامل ہیں۔