جنریٹر اسٹائل کے بعد حسن علی کا ڈانس سٹائل بھی سوپر ہٹ ہو گیا
شائع شدہ تاریخ 16 جون, 2020
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سوپر اسٹار اور وکٹ لینے کے بعد جنریٹر سٹائل سے شہرت پانے والے کرکٹر حسن علی کی سوشل میڈیا پر ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ https://twitter.com/Shoaib_Jatt/status/1272450414596816897 کرکٹرحسن علی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں حسن علی کو ڈھول کی تھاپ پر ٹھمکے لگاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں حسن علی ڈانس کرتے ہوئے کافی خوشگوار موڈ میں بھی نظر آرہے ہیں۔ کرکٹر حسن علی کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ساتھی کھلاڑی شاداب خان کی جانب سے شیئر کی گئی ہے، جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور حسن علی کے اس روپ کو دیکھ کر ان کے مداح خوش بھی ہو رہے ہیں۔