جنرل(ر) ظہیرالاسلام کیخلاف اہلیہ نےکیس دائر کردیا
شائع شدہ تاریخ 09 جنوری, 2020
انٹیلیجنس ایجنسی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیرالاسلام کی اہلیہ پلوشہ بہرام نے اپنے اور اپنے بچے کیلئے نان نفقے کا کیس دائرکردیا ۔ پلوشہ بہرام کی جانب سے کیس فیملی کورٹ لاہور کے جج عبدالمنیم کی عدالت میں دائر کیا گیا ہے ۔فیملی کورٹ کے سول جج عبدالمنیم نے درخواست پر ظہیر الاسلام کو عدالتی نوٹس جاری کردیا۔ فیملی کورٹ نے لیفٹیننٹ جنرل رٹائرڈ ظہیرالاسلام کو 20 جنوری کو خود یا وکیل کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔