جسٹس راجہ سعید اکرم نے قائم مقام چیف جسٹس آزاد کشمیر سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا
شائع شدہ تاریخ 02 اپریل, 2020
جسٹس راجہ سعید اکرم نے قائم مقام چیف جسٹس آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، اسلام آباد: صدر آزادکشمیر سردارمسعودخان نے ایوان صدرمظفرآبادمیں سادہ اورمختصرتقریب میں ان سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کاحلف لیا، تقریب میں جج صاحبان آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ جسٹس اظہر سلیم بابر ، جسٹس صداقت حسین راجہ ، جسٹس سردار اعجازاحمد ، جسٹس خالد یوسف ، جسٹس رضا علی خان ، چیئرمین سروس ٹریبونل خواجہ محمدنسیم ،ممبران سروس ٹریبونل ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) سید آصف حسین ، سیکرٹری صاحبان حکومت ، سربراہان محکمہ جات ، عہدیداران آزاد جموں وکشمیر بار کونسل ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ، سینئر وکلاء ، میڈیا ،خواتین وکلاء اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں ڈرافٹسمین محکمہ قانون رزاق ندیم نے جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی بحیثیت قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا ۔