تحریک انصاف کے بانی رہنما پارٹی کو متحد رکھنے کیلئے سرگرم

شائع شدہ تاریخ 15 جولائی, 2026
تحریک-انصاف-کے-بانی-رہنما-پارٹی-کو-متحد-رکھنے-کیلئے-سرگرم

 پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پارٹی کے مخلص، نظریاتی اور دیرینہ کارکنوں سے رابطہ مہم کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ  امین ذکی،  رانا سہیل،  رانا جلیل اور حنیف راجپوت فاؤنڈر ممبرز کا اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے متحرک ہو گئے۔ 

گزشتہ روز اکبر ایس بابر نے بانی کارکنوں سے رابطہ مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو پارٹی قوم کو سیاسی اور دیگر قبضہ مافیا سے آزاد کرانے کیلئے قائم ہوئی، آج خود سیاسی قبضہ مافیا کی گرفت میں ہے۔