بچوں کا جھگڑا، باپ نے محلے کے تین بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر منہ کالا کردیا
شائع شدہ تاریخ 29 جون, 2020
گوجرانوالہ میں بیٹے سے جھگڑا کرنے کے تنازع پر باپ نے محلے کے تین بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کا منہ کالا کرکے بھنویں بھی مونڈ دیں۔ یہ بھی پڑھیں: دل دہلا دینے والا واقعہ، باپ نے بچوں کو پیٹی میں بند کر دیا، 3 معصوم بچے جاں بحق پولیس کے مطابق راجکوٹ کے علاقے میں سعید نامی ملزم کے بیٹے 10 سالہ عبداللہ کا محلے کے اپنے ہم عمر تین دوستوں سے جھگڑا ہوا تو ملزم نے بچوں حسن ، ابو ہریرہ اور شاہ زیب کو گھر بلاکر تشدد کیا، ملزم نے بعد میں تینوں بچوں کا منہ کالا کیا، ان کے سر اور بھنویں بھی مونڈ دیں۔ متاثرہ بچوں کے والدین کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزم فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔