بجٹ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب
شائع شدہ تاریخ 12 جون, 2020
وزیراعظم عمران خان نے بجٹ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں بجٹ کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ وفاقی بجٹ پر خصوصی بریفنگ دیں گے۔ کابینہ کو ترقیاتی بجٹ سبسڈی، برامدات، درآمدات پر قرضوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ مجموی گرانٹس، ٹیکسز کی شرح، دفاعی اور تعلیمی بجٹ پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ خصوصی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان بھی بات کریں گے اور اجلاس میں کابینہ ارکان کو مجموعی بجٹ پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ کابینہ ارکان کو اخراجات، محصولات، خسارہ اور کورونا ریلیف پیکج پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ بجٹ خراجات کا تخمینہ 7600 ارب ہو گا یا زیادہ حتمی فیصلہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ بھی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں ہو گا۔