اے سی پیر محل کی ’’قیمت ایپ‘‘ انسٹال کرنے کی اپیل
شائع شدہ تاریخ 29 دسمبر, 2019
اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل مرحبا نعمت نے کہا عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے بنائی گئی پیرمحل : اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل مرحبا نعمت نے کہا عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے بنائی گئی قیمت پنجاب ایپ (Qeemat Punjab) کو اپنے موبائل فون میں انسٹال کریں ۔انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے دکانداروں کے طرف سے اشیائے خورونوش، پھلوں، سبزیوں اورگوشت کی قیمت میں من مانے اضافے کی روک تھام اورقیمتوں میں اضافے کی افواہوں کے تدارک کے لئے اس ایپ کو متعارف کروایا ہے تاکہ شہری اپنے فون پراشیا خور و نوش، پھلوں، سبزیوں اورگوشت کے تازہ ترین سرکاری ریٹ دیکھ سکیں