ایرانی وزیرِ خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر و نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات

شائع شدہ تاریخ 25 اپریل, 2026
ایرانی-وزیرِ-خارجہ-کی-فیلڈ-مارشل-سید-عاصم-منیر-و-نائب-وزیرِ-اعظم-اسحاق-ڈار-سے-ملاقات

اس سے قبل ایرانی وفد کی آمد پر فیلڈ مارشل اور نائب وزیرِ اعظم نے ان کا استقبال کیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی آج وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی پہلے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نئی تجاویز کے ساتھ آمد پاکستان پہنچے ہیں جبکہ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا کے خصوصی مشیر وٹکوف اور کشنر امریکی وقت کے مطابق ہفتے کی صبح پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔