ایران میں آئی آر جی سی کی فوجی تربیت کی تشہیری مہم، شہریوں کو بڑے پیمانے پر پیغامات ارسال

شائع شدہ تاریخ 15 ستمبر, 2026
ایران-میں-آئی-آر-جی-سی-کی-فوجی-تربیت-کی-تشہیری-مہم،-شہریوں-کو-بڑے-پیمانے-پر-پیغامات-ارسال

مہم کے تحت تہران کی مختلف سڑکوں پر ’جانفدا‘ کے نام سے بل بورڈز نصب کیے گئے ہیں، جن میں فوجی اور ابتدائی طبی امداد کی تربیت کی تشہیر کی جا رہی ہے۔

یہ پیغامات غیر رجسٹرڈ افراد کو بھی بھیجے گئے ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ "جانفدا” کے عوامی یونٹس کے لیے فوجی اور ابتدائی طبی امداد کی تربیت منگل سے شروع ہو رہی ہے، اور دلچسپی رکھنے والے افراد کو مہم کی آفیشل ویب سائٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ مہم ’جانفدا نیٹ ورک‘ کو وسعت دینے کی وسیع تر کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ بسیج فورس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان رضاکاروں کو باقاعدہ تربیت فراہم کر کے ایران کے دفاع کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ "بسیج” پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ماتحت کام کرنے والی ایک ملک گیر رضاکار نیم فوجی فورس ہے۔