ایران امریکہ مذاکرات کل ہوں گے، امریکی وفد آج، ایرانی وفد کل پاکستان پہنچنے کا امکان
شائع شدہ تاریخ 20 اپریل, 2026
مذاکرات کو حتمی شکل دے دی گئی، دونوں ممالک پاکستان آنے پر آمادہ ہیں، ذرائع کے مطابق پاکستان نے فریقین سے رابطہ کر لیا، امریکی وفد آج پاکستان پہنچ جائے گا، ایرانی وفد کی کل پاکستان آمد متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے جارحانہ اقدام کیے، جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کیں، ہمیں اپنی صلاحیتوں پر پورا یقین ہے، امریکا پر اعتماد نہیں، امریکا ماضی سے سبق نہیں سیکھ رہا، موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ بات چیت ممکن نہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی معاہدے کا حصہ ہے، لبنان میں جنگ بندی کی بنیاد پر ہی ہم نے آبنائے ہرمز کو کھولا تھا، لبنان جنگ بند ی سے متعلق ہم نے امریکی بددیانتی کے کئی اقدامات دیکھے، بددیانتی سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا جنگ بندی کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔