امریکا ایران مذاکرات، عباس عراقچی سے اہم ملاقات

شائع شدہ تاریخ 23 مئی, 2026
امریکا-ایران-مذاکرات،-عباس-عراقچی-سے-اہم-ملاقات

 

امریکا ایران مذاکرات: فیلڈ مارشل کی تہران میں عباس عراقچی سے ملاقات، کشیدگی میں کمی پر گفتگو


ایرانی حکام کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن، استحکام، مغربی ایشیا کی سکیورٹی سے متعلق سفارتی کوششوں پر کشیدگی میں کمی پر گفتگو کی گئی۔ امریکا ایران مذاکرات کے تناظر میں یہ ملاقات انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز ایران کے دورے پر پہنچے تھے جہاں ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی پہلے ہی ایران میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ایران کی کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی ہیں اور امریکا کے ساتھ جاری تنازعات میں کمی کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔