اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس
شائع شدہ تاریخ 18 اپریل, 2026
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، ہنگو، شمالی وزیرستان اورچترال میں بھی زلزلےکے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیمامرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 اور اس کی زیر زمین گہرائی 199 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔
زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔