اسرائیل کا غزہ میں حماس کے ایک کمانڈر کو قتل کرنے کا دعویٰ
شائع شدہ تاریخ 15 ستمبر, 2026
اسرائیلی فوج اور داخلی سیکیورٹی ایجنسی ‘شین بیت’ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ایک کارروائی کے دوران حماس کے اہم کمانڈر سمیت پانچ ارکان کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی میڈیا اور ‘ٹائمز آف اسرائیل’ کی جانب سے بتایا گہا کہ جن حماس کمانڈر کو فضائی حملے میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، ان کی شناخت احمد البطش کے نام سے ہوئی ہے، جو ابو اسامہ کے نام سے بھی جانے جاتے تھے۔
احمد البطش عزالدین القسام بریگیڈز کے کمانڈروں میں شامل تھے اور اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی فورسز اور اسرائیل کی داخلی سکیورٹی ایجنسی شین بیت نے حالیہ ہفتوں کے دوران غزہ کی پٹی میں اپنی دہشت گردی کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کر دیا ہے۔