وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
شائع شدہ تاریخ 26 ستمبر, 2025
وزیراعظم شہباز شریف آج شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد وزیراعظم نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں آج شام وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر بات کریں گے جب کہ وہ پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم مسائل کو بھی اجاگر کریں گے۔
حکام کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن سے متعلق بھی امور اجاگر کیے جانے کاامکان ہے۔