تازہ ترین

9نومبر کوہرصورت میں کرتارپورراہداری کھول دینگے ،گورنرپنجاب

9نومبر-کوہرصورت-میں-کرتارپورراہداری-کھول-دینگے-،گورنرپنجاب

لاہور: گو ر نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت بہانے بنا رہا ہے مگرپاکستان 9نومبر کو ہر صورت کرتار پور راہداری منصوبہ سکھ یاتریوں کیلئے کھول د ے گا۔بھارت کو ہر محاذ پر شر مندگی کے سواکچھ نہیں ملے گا ۔اگر کشمیر میں امن ہے تو بھارت غیر ملکی سر مایہ کاروں اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر کا دورہ کیوں نہیں کرواتا ۔ وہ گور نر ہاوس لاہور میں صوبائی وزرا سید صمصام علی بخاری اور چوہدر ی محمد اخلاق سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ افوا ج پاکستان نے غیر ملکی سفیروں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرواکربھارت کے پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا بھی پول کھول دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں محاذآرائی اور ٹکراؤنہیں اتحاد اور یکجہتی چاہتے ہیں اس لیے اپوزیشن کو آزادی مارچ کی باقاعدہ اجازت دیدی ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں