تازہ ترین

بھارتی اداکار اور معروف باڈی بلڈر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

بھارتی-اداکار-اور-معروف-باڈی-بلڈر-دل-کا-دورہ-پڑنے-سے-انتقال-کر-گئے

سابق مسٹر انڈیا اور بھارتی اداکار ورندر سنگھ گھمن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹائیگر 3 جیسی مشہور فلم میں کام کرنے والے اداکار اور باڈی بلڈر ورندر سنگھ گھمن  جمعرا ت کو دل کا دورہ پڑنے سے 41 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

ورندر کے منیجر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اداکار کو کندھے میں درد محسوس ہو رہا تھا اور وہ علاج کے لیے امرتسر کے اسپتال گئے تھے۔ 

اداکار  کے بھتیجے نے صحافیوں کو بتایا کہ جمعرات کی شام ورندر کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث ان کا انتقال ہوگیا۔

41 سالہ ورندر سنگھ نے ٹائیگر 3 کے علاوہ Marjaavaan ،  Kabaddi Once Again جیسی فلموں میں بھی اداکاری کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورندر سنگھ گھمن نے 2009 میں مسٹر انڈیا کا ٹائٹل  جیت کر شہرت حاصل کی تھی اور وہ مسٹر ایشیا کے مقابلے میں پہلے رنر اپ رہے تھے۔

سلمان خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے ورندر سنگھ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں