تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کا نوجوانوں کے لیے آئی ٹی اور کھیلوں کے مواقع بڑھانے پر اتفاق

پاکستان-اور-سعودی-عرب-کا-نوجوانوں-کے-لیے-آئی-ٹی-اور-کھیلوں-کے-مواقع-بڑھانے-پر-اتفاق

کراچی: پاکستان اور سعودی عرب نے نوجوانوں کیلئے آئی ٹی اور کھیلوں کے مواقع بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

جمعہ کو کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی موجودگی میں دو اہم یادداشتوں پر دستخط ہوئے جس میں  دونوں ممالک کی جانب سے نوجوانوں کو کھیل اور آئی ٹی تعلیم کے مزید مواقع فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر سعودی سفیر نواف سعید المالکی، قونصل جنرل محمد عبداللہ السبیعی، سعودیہ میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق اور وفد کے اراکین بھی موجود تھے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ تعلیم، ٹیکنالوجی اور کھیل کے فروغ سے ہی روشن مستقبل ممکن ہے، پاکستان اور سعودی عرب کی کرکٹ ٹیموں کے مابین جلد میچ بھی ہوگا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سعودی عرب کے شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اور وفد کو کراچی ائیرپورٹ پر الوداع کہا۔

شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے گورنر سندھ کی کاوشوں کاسراہا، میزبانی اور گرمجوشی پر اظہارِ تشکر کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں