تازہ ترین

60 کروڑ کی 13ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کی منظوری

60-کروڑ-کی-13ترقیاتی-سکیموں-پر-عملدرآمد-کی-منظوری

شہریوں کو ریلیف کیلئے عدالتی احکامات پر ان کی روح کے مطابق عمل کیاجائے :ڈی جی لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید کی زیر صدارت منعقدہ ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کے اجلاس میں مجموعی طور پر 60 کروڑ روپے کی لاگت سے 13ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کی منظوری دیدی گئی۔جن میں 21 کروڑ روپے کی لاگت سے ایل ڈی اے ایونیو ون کی مین سڑکوں کی مرمت و بحالی، بلاک جے اور کے ایونیو ون کی سڑکوں کی تعمیر نو اور پلان کئے گئے اضافی ایریاز کی ڈویلپمنٹ اور جوہر ٹاؤ ن کے بلاک جی تھری میں سڑکوں کی بہتری و بحالی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ادھر ڈی جی سمیراحمد سید نے ہدایت کی ہے شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے عدالتی احکامات پر ان کی روح کے مطابق عمل کیاجائے ۔ زیر التواتمام کیسوں پر ایک ماہ کے اندر فیصلہ کیاجائے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں