تازہ ترین

6 قومی کھلاڑیوں کی تیسری کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی

6-قومی-کھلاڑیوں-کی-تیسری-کوویڈ-ٹیسٹنگ-مکمل-کرلی-گئی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کی تیسری بار کروناٹیسٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا، دوسری کوویڈ رپورٹ نیگٹیو آنے والے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا تھا کہ ممکنہ کرونا متاثرہ 6 کھلاڑیوں کی تین بار کروناٹیسٹنگ ہوگی جس کے بعد دورہ انگلینڈ سے متعلق حتمی رائے سامنے آئے گی، کھلاڑیوں میں محمدحفیظ، وہاب ریاض، محمدرضوان، محمدحسنین، فخر زمان اور شاداب خان شامل ہیں، تیسری ٹیسٹنگ کی رپورٹ جلد متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میں نئی طرز کا فارمیٹ متعارف کروانے کا فیصلہ ذرایع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ نیگیٹیو آنے پر پی سی بی کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھجوانے کے انتظامات کرے گا، کھلاڑی مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ماحول میں قیام کریں گے۔ خیال رہے کہ محمد حفیظ ان کھلاڑیوں میں شامل تھے جن کا پی سی بی کی جانب سے کیے گئے کرونا ٹیسٹ کے دوران نتیجہ مثبت آیا تھا تاہم اس کے اگلے ہی دن انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا تھا کہ ان کا اور اہلخانہ کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا۔ بعد ازاں پی سی بی نے محمد حفیظ سمیت دیگر کھلاڑیوں کا تین بار کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں