تازہ ترین

6علاقوں میں پانی کی قلت:لاکھوں شہری متاثر

6علاقوں-میں-پانی-کی-قلت:لاکھوں-شہری-متاثر

آستانہ نقشبندی داروغہ والا، حمیدپورہ ڈوگر روڈ میں دن کے وقت پانی غائب، جوہرٹاؤن جے تھری ،غزالیہ پارک نیو شاہ کمال کالونی اچھرہ کے ٹیوب ویل خراب ہوگئےفتح گڑھ اور ایس بلاک ماڈل ٹائون میں بھی شکایات ، پانی نہ ہونے سے کورونا سے بچائو کیلئے ہاتھ دھونا بھی مشکل،پانی کی کمی نہیں،اگر ہوتو اطلاع دیں:ایم ڈی واسا لاہور : کورونا کے خطرے کے باوجود شہر کے 6اہم علاقوں میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں شہری متاثر ہیں، داروغہ والا،حمید پورہ، فتح گڑھ، جوہرٹائون جے تھری،ایس بلاک ماڈل ٹائون، نیو شاہ کمال کالونی اچھرہ میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں کیلئے بار بار ہاتھ دھونا بھی مشکل ہوگیا، روزنامہ دنیا کے سروے میں آستانہ نقشبندی داروغہ والا ، حمید پورہ ڈوگر روڈ کے رہائشی پانی کی عدم فراہمی پر واسا کے خلاف پھٹ پڑے اور کہا کہ دن کے اوقات میں گھروں میں پانی ہی نہیں آتا، رات کو گیارہ بجے کے بعد پانی آتا ہے ، جو پینے کے قابل نہیں ہے ، کورونا سے بچائو کیلئے ہاتھ کیسے دھوئیں، کینال بینک ہائوسنگ سکیم ہربنس پورہ فتح گڑھ سعید بلاک میں بھی پانی کی فراہمی بند ہے ، جوہر ٹاؤن جے تھری میں واسا ٹیوب ویل خراب ہونے سے پوش علاقے میں بھی پانی دستیاب نہیں، ایس بلاک ماڈل ٹائون کے رہائشیوں نے بھی واسا انتظامیہ کو پانی کی قلت سے متعلق شکایات درج کروائیں مگر دادرسی نہ ہوئی، غزالیہ پارک نیو شاہ کمال کالونی اچھرہ میں بھی پانی کی قلت کا سامنا ہے ، ٹیوب ویل بند پڑا ہے ،لاکھوں کی آبادیوں میں پانی کی قلت سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کہا شہر میں پانی کی کسی بھی مقام پر کوئی کمی نہیں، اگر پانی کی کمی ہو تو فی الفور واسا ہیلپ لائن 1139 پر اطلاع دیں، واسا کے فیلڈ سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں