تازہ ترین

36ہزارلٹرمضرصحت دودھ تلف:گندے پانی سے کاشت 92کنال سبزیاں بھی ضائع

36ہزارلٹرمضرصحت-دودھ-تلف:گندے-پانی-سے-کاشت-92کنال-سبزیاں-بھی-ضائع

لاہور 12 ہزار لٹر کے ساتھ سرفہرست، فیصل آباد 5 ہزار ،سرگودھا میں 4 ہزار لٹردودھ ضائع کیا گیا،9 لاکھ 73ہزار 763 لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیاٹھوکر نیاز بیگ میں شلجم، بند گوبھی ،پھول گوبھی اور دیگر سبزیوں کو سیوریج کا پانی دیا جا رہا تھا،5 ٹیوب ویلوں کو بھی مسمار کر دیا گیا،مقدمہ درج کرایا جائے گا لاہور : پنجاب بھرمیں کریک ڈاؤن، ملاوٹی دودھ کی ندیاں بہہ گئیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 35 ہزار 977 لٹر مضر صحت ملاوٹی دودھ تلف کر دیا ۔سب سے زیادہ لاہور میں 12 ہزار لٹر، دوسرے نمبر پر فیصل آباد میں 5 ہزار لٹر دودھ تلف کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے سرگودھا تیسرے نمبر پر رہا، 4 ہزار لٹر سے زائد دودھ تلف کیا گیا۔ایک ہزار 294 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 9 لاکھ 73ہزار 763لٹر دودھ کی چیکنگ کی ۔لاہور130، فیصل آباد188، گوجرانوالہ137، اٹک6، بہاولنگر15، بہاولپور13، بھکر25، چکوال9، چنیوٹ34، ڈیرہ غازی خان54، حافظ آباد3، جھنگ84 ،جہلم19، قصور83، خانیوال17 ، خوشاب 19 ،لودھراں 16، منڈی بہاؤ الدین 8، میانوالی9، ملتان17، مظفر گڑھ9، ننکانہ 22، نارووال21، اوکاڑہ4، رحیم یار خان 7، راجن پور12، سرگودھا35، شیخو پورہ131، سیالکوٹ118، ٹوبہ ٹیک سنگھ 33 اور وہاٖڑی میں 16 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ضائع کئے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔عرفان میمن کا کہنا تھا تمام دودھ میں سے 4فیصد ملاوٹی نکلا۔ ادھر ڈی سی دانش افضال کا کہنا ہے ٹھوکر نیاز بیگ میں گندے پانی سے کاشت 92 کنال پر لگی سبزیوں کو تلف کر دیا گیا،شلجم، بند گوبھی، پھول گوبھی اور دیگر سبزیوں کو سیوریج کا پانی دیا جا رہا تھا،نیاز بیگ پر 5 ٹیوب ویلوں کوبھی مسمار کر دیا گیا،ایف آئی آر کا اندراج کرایا جا رہا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں