تازہ ترین

24 گھنٹوں میں1 ہزار 819مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی

24-گھنٹوں-میں1-ہزار-819مریضوں-نے-کورونا-کو-شکست-دے-دی

اسلام آباد:گزشتہ 24 گھنٹوں میں1 ہزار 819مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی،جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 649 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ملک بھر میں کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں،جس کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے ایکٹومریضوں کی تعداد 1 لاکھ سے کم ہو گئی،ملک بھر میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 95 ہزار 407 ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1819 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 649 ہو گئی،ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 818 تک جا پہنچی ہے۔این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 344 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 اموات ہوئیں،ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 4762 ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے جسم میں‌ کیا ہورہا ہے؟ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 94528 ہو گئی، جبکہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد 81963 رپورٹ،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 28116، بلوچستان میں 10814 ہو گئی۔تاہم اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13494، آزاد جموں و کشمیر 1342 گلگت میں 1561 ہو گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 271 ٹیسٹ کیے گئے،مجموعی طور پر 14 لاکھ 20 ہزار 623 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں