این ڈی آر ایم ایف سابق قبائلی علاقہ جات، جی بی میں ریسکیو سروس چلا ئیگا اسلام آباد : نیشنل ڈیزاسٹر اینڈ رسک مینجمنٹ فنڈ (این ڈی آر ایم ایف) خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے سابق قبائلی علاقہ جات اور گلگت بلتستان میں ریسکیو سروس 1122 چلائے گا۔24ملین روپے کے ریسکیو فنڈ کا قیام بڑی کامیابی ہے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ا نہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ان علاقوں کے لئے کوئی ریسکیو سروس شروع کی جا رہی ہے ۔ این ڈی آر ایم ایف نے 24 ملین کا ریسکیو فنڈ قائم کیا ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے ۔ اس تنظیم کے پاس ارلی وارننگ سسٹم انتہائی جدید ہے جو محکمہ موسمیات کے اشتراک سے نصب کیا جائے گا۔ این ڈی آر ایم ایف ملک میں سیاحت کے فروغ میں بھی تجربہ ر کھتا ہے اور اس کے ساتھ مل کر نئے سیاحتی مقامات کو دریافت کرکے انہیں ترقی دی جائے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ یہ تنظیم چھوٹے ڈیموں پر بھی کام کررہی ہے ۔ تنظیم کو فاٹا میں مختلف منصوبوں پر کام کے لئے آسٹریلیا، ناروے اور سو ئٹزر لینڈ کی حکومتوں کا تعاون حاصل ہے ۔