تازہ ترین

2021 کرکٹ کے نام ، گوگل نے پاکستان میں مقبول سرچز کی فہرست جاری کردی

2021-کرکٹ-کے-نام-،-گوگل-نے-پاکستان-میں-مقبول-سرچز-کی-فہرست-جاری-کردی

تفصیلات کے مطابق  یہ وہ سرچز ہیں  جن کو پاکستانیوں نے سب سے زیادہ سرچ کیا ، جن کے باعث سال  2020ء کے مقابلے میں سال 2021 کے دوران ٹریفک انتہائی  بلند سطح پر رہی ہے ۔ گوگل نے اس فہرست کے لیے درجہ بندی کسی نام کے حوالے سے زیادہ ٹریفک کو دیکھتے ہوئے کی ہے ۔  گوگل کی اس فہرست میں کھیلوں، موویز، ڈراموں اور انیمیٹیڈ فلموں کی وسیع کیٹیگریز شامل ہیں ۔  رواں سال  کرکٹ کے نام  رہا اور پوری قوم کرکٹ   کے جوش میں مبتلا رہی اور یہ کھیل گوگل سرچزکے نتائج پر چھایا رہا ۔  سال  2021ء کے لیے ٹاپ سرچز میں جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے ساتھ پاکستان کی کرکٹ سیریز شامل تھیں جن کے بعد آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اور پاکستان سپر لیگ چھائے رہے۔  مقبول ترین سرچز ۔ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا ۔ پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ۔ پاکستان سپر لیگ ۔ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ۔ پاکستان بمقابلہ زمبابوے ۔ بھارت بمقابلہ انگلینڈ ۔ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ۔ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ۔ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا اس سال کی سرفہرست فلموں  اور شوز کی فہرست  کافی متنو ع رہی ،  نیٹ فلیکس کے شو ’اسکوئیڈ گیم‘ نے عالمی سطح پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمائے رکھا۔ ٹاپ موویز اور ٹیلیویژن شوز کی فہرست میں مقبول پاکستانی ڈراما ’خدا اور محبت‘ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ ہم ٹی وی کا مزاحیہ ڈراما ’چپکے چپکے‘ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جس کے بعد جیو ٹیلیویژن کا ڈراما ’ہر پل‘ اور ’رنگ محل‘تھے۔ مقبول ترین موویز اور ٹی وی شوز ۔ اسکوئیڈ گیم ۔ خدا اور محبت 3 ۔ چپکے چپکے ۔ رنگ محل ۔ رادھے ۔ بگ باس 15 منی ہیسٹ ۔ ارطغرل غازی ۔ بلیک وِیڈو ۔ ایٹرنلز ۔ کورلوس عثمان اس سال، کرکٹ چونکہ پاکستان میں انتہائی مقبول کھیل رہا، گوگل کی فہرست میں انتہائی سرچ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک سرفہرست رہے ۔ جارحانہ بلے باز آصف علی اورفخر زمان نے سرچ انجن کی ٹاپ کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ مقبول ترین ایتھلیٹس ۔ شعیب ملک آصف علی ۔ فخر زمان ۔ شاہین آفریدی ۔ حسن علی ۔ محمد رضوان ۔ شاداب خان ۔ عابد علی ۔ دانش عزیز ۔ حارث رؤف

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں