تازہ ترین

150من مضرصحت مصالحے برآمد:فیکٹری بند

150من-مضرصحت-مصالحے-برآمد:فیکٹری-بند

کارروائی کرول گھاٹی میں کی گئی،پھپھوندی لگی ثابت مرچ میں کیمیکل اور رنگ شامل کر کے پاؤڈر بنایا جا رہا تھا، جعلی پیکنگ لگا کر ہوٹلوں،ڈھابوں کو فراہم کی جاتیٹرک سے 15 ہزار گندے انڈے بھی پکڑے گئے ،ہڈیارہ گاؤں میں گندے پانی سے کاشت 10 ایکڑ پر محیط تربوز تلف کر دئیے گئے ، 20 ٹیوب ویل بھی مسمار لاہور: چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈی جی نے کرول گھاٹی،شالیمار ٹاؤن میں حاجی صدیق گرائنڈنگ فیکٹری میں کارروائی کرتے ہوئے 150 من ملاوٹی مضر صحت فنگس لگے مصالحہ جات،بھار ی مقدار میں جعلی پیکنگ برآمد کرلی ،جبکہ 15 ہزار گندے انڈوں سے بھرا ٹرک بھی پکڑ لیا گیا ،فیکٹری سربمہر کر دی گئی ۔مضر صحت پھپھوندی لگی ثابت مرچ میں کیمیکل اور رنگ شامل کر کے سرخ مرچ پاؤڈر تیار کیا جا رہا تھا۔چیئرمین فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ کا کہنا ہے بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا ، فوڈ اتھارٹی دن رات شہریوں کی زندگی بچانے میں کردار ادا کر رہی ہے ،مزید 6 اضلاع میں فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے ہدایات کی خلاف ورزی،ورکرز کے میڈ یکل اورریکارڈ کی عدم دستیابی پریونٹ کو سیل کیا،گندے انڈوں کی بڑی کھیپ کو پکڑ ا،نامناسب سٹوریج اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے ۔مصالحہ جات کو بغیر ڈھانپے ہی زمین پر رکھا گیا تھا۔فوڈ اتھارٹی کے مطابق مضر صحت ناقص سرخ مرچ پاؤڈر کو دلکش پیکنگ لگا کرمختلف ہوٹلوں،ڈھابوں پر سپلائی کیا جاتا تھا۔ ادھر ضلعی انتظامیہ نے ہڈیارہ گاؤں میں گندے پانی سے کاشت 10 ایکڑ پر فصل تربوز کو موقع پر تلف کرا دیا ۔اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم، پنجاب فوڈ اتھارٹی، محکمہ نہر اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔لالو، پڈانہ، کرملیاں اور دیوسانی گاؤں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 20 ٹیوب ویلوں کو مسمار کر دیا گیا ۔اے سی کینٹ نے کہا ایف آئی آر کا اندراج کرایا جا رہا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں