تازہ ترین

15سکور پر پوری ٹیم کھیل سے باہر،تاریخ کا کم ترین سکور ریکارڈ بن گیا

15سکور-پر-پوری-ٹیم-کھیل-سے-باہر،تاریخ-کا-کم-ترین-سکور-ریکارڈ-بن-گیا

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے  میچ کے دوران سڈنی تھنڈرز کی ٹیم صرف 15 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئی جو ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے کم ترین سکور ہے۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم نے سڈنی تھنڈرز کو صرف 35 گیندوں پر پویلین بھیج دیا،   انگلینڈ کے ایلکس ہیلز سمیت پانچ بلے باز کوئی رن سکور نہ کرسکے، یہ میچ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے 124 رنز سے جیت لیا۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ 140 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سڈنی تھنڈرز کی ٹیم نے انتہائی مایوس کن کارکردگی دکھائی اور اس کے دونوں اوپنرز کوئی رن بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ سڈنی کی طرف سے سب سے زیادہ رنز 10 ویں نمبر پر آؤٹ ہونے والے برینڈن ڈوگیٹ نے بنائے اور یہ کوئی سنچری نہیں تھی بلکہ صرف چار رنز تھے۔ اس کے علاوہ رائلی روسو نے تین، ایلکس روس نے 2، ڈینیل سیمز ، اولیور ڈیوس اور فضل حق فاروقی نے ایک ایک رن سکور کیا ۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی طرف سے ہنری تھامپسن نے 2.5 اوورز میں تین رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔اس کے علاوہ ویس ایگر نے دو اوورز میں چھ رنز دے کر چار جب کہ میٹ شارٹ نے ایک اوور میں پانچ رنز دے کر ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں