مراکز کے ذریعے عوام کو کورونا سے بچاؤ کے پمفلٹ بھی دیئے جارہے ہیں ،معاون خصوصی اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وفاقی دارالحکومت کے مضافات میں احساس بلا سود سینٹر کا دورہ کیا، پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) کے سی ای او قاضی عظمت عیسیٰ بھی ان کے ہمراہ تھے ، پی پی اے ایف احساس کا ایک ذیلی عملدرآمدی ادارہ ہے ، جو شراکت دار تنظیموں کے تعاون سے غریب عوام کو بلا سودقرض کی سہولت فراہم کررہا ہے ۔ اخوت ،پی پی اے ایف کی 24 شراکت دار تنظیموں میں سب سے بڑا ادارہ ہے ،احساس لون سینٹر کے عہدیداروں اور اس موقع پر موجود قرض دہندگان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر نشتر نے کہا کہ احساس کا 1,110 احساس بلاسود قرضوں کے مراکز کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، ان مراکز کے ذریعے عوام کو کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی ہدایات بھی پمفلٹ کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہیں۔