جامع مسجد گلزار مدینہ مدرسہ محمدیہ رضویہ رجسٹرڈ گڑھ مہاراجہ کے ہونہار طالبعلم حافظ محمد شرجیل حیدر نے 11سال کی عمر میں 13ماہ میں مکمل قرآن حفظ کر لیا۔ گڑھ مہاراجہ: اس موقع پر انجمن غلامان مصطفی کے سرپرست اعلیٰ رانا فقیر حسین خان،نائب سرپرست رانا محمد اسلم،صدر شیخ احسان الٰہی، سیکرٹری جنرل رانا محمد نعیم خان،قاری اعجاز احمد،چودھری محمد مختار ایڈووکیٹ،پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول نے حافظ محمد شرجیل حیدرکی دستار بندی کی جبکہ والدین کی جانب سے طالبعلم اور استاد قاری محمد اعجاز جامی کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔