اسلام آباد: دو چھوٹے صوبے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی مخصوص محرومی کو دور کرنے کے لیے اعلی وسائل کے مطالبے کے درمیان دسویں قومی خزانہ کمیشن (این ایف سی) کے افتتاحی اجلاس میں سیکٹرل سفارشات تیار کرنے کے لیے 6 ذیلی گروپ تشکیل دے دیے گئے۔ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اجلاس میں چھ موضوعات پر مطالعے کی تکمیل کے لیے آئندہ کے اجلاسوں یا ڈیڈ لائن کا کوئی شیڈول طے نہیں کیا گیا اور اگر این ایف سی کی چند شرائط (ٹی او آرز) اس کے آئینی مینڈیٹ سے باہر ہو تو مستقبل میں بات چیت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ شرکا نے بڑھتی ہوئی پینشن ذمہ داریوں کو بھی ایک اہم تشویش قرار دیا اور تفصیلی مشاورت کے ذریعے مشترکہ راستہ اپنانے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں سندھ نے قبائلی علاقے کے اخراجات بانٹنے سے اتفاق نہیں کیا اور کچھ ٹی او آرز پر تحفظات ظاہر کیے۔ سیکریٹری خزانہ کامران علی اکمل قومی اقتصادی ترقی کے فریم ورک یا میکرو اکنامک فریم ورک اور تقسیم مرکز کے تحت وسائل کی عمودی تقسیم (مرکز اور صوبوں کے درمیان) پر دو ورکنگ گروپس کو مربوط کریں گے۔ تمام صوبے اس گروپ کا حصہ ہوں گے اور ہر صوبائی وزیر خزانہ چار دیگر گروپس کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی نمائندگی کے ساتھ مربوط کرے گا۔ تیل اور گیس سے وابستہ وسائل کی وجہ سے سندھ میں زیادہ حصہ لینے کی وجہ سے سندھ براہ راست تبادلوں میں اس گروپ کی قیادت کرے گا۔ وسائل کی تقسیم پر مبنی گروپ (چاروں صوبوں کے درمیان) کا انعقاد بلوچستان کرے گا کیونکہ اس صوبے نے موجودہ 9.09 فیصد کی بجائے 15 فیصد حصص کا مطالبہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کو سابقہ وفاقی زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) کے ضم شدہ اضلاع کی ترقی اور اپ گریڈیشن کی ضروریات اور اس طرح اضافی وسائل کی ضرورت کے لیے قائدانہ کردار سونپا گیا تھا۔ پنجاب ملک بھر میں کاروبار میں آسانی پیدا کرنے اور ٹیکس سے ہم آہنگی میں اس گروپ کی قیادت کرے گا۔ چند صوبوں نے ٹی او آرز کے ایک یا دو آئٹمز پر تحفظات کا اظہار کیا خاص طور پر قرضوں کی فراہمی، میگا فیڈرل ڈویلپمنٹ پروجیکٹس، سیکیورٹی اور فاٹا انضمام پر مالی ذمہ داریوں کے اشتراک سے متعلق۔ اس پر اتفاق رائے ہوا کہ اگلے اجلاس کے لیے اس کو ایک اہم مقام نہیں بنایا جائے گا اور اس مسئلے پر بات چیت کے لیے تیاری کی جائے گی۔ عبدالحفیظ شیخ نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام شرکا کا اتفاق رائے ہے کہ این ایف سی ایک آئینی فورم ہے جسے اپنے تمام شرکا کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اہم معاملات پر خوش اسلوبی سے آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں وضاحت کی گئی ہے کہ این ایف سی کے تمام ٹی او آرز آئینی پیرامیٹرز کے مطابق ہیں اور کسی حد تک ایڈجسٹمنٹ کو ان حدود میں رہنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے تحت اضافی وسائل کے استعمال کے لیے ناکافی گنجائش کی کہانی کوئی زیادہ متعلقہ نہیں تھی لیکن وفاقی حکومت کے ذریعہ صوبائی حصص کے تحت رقوم کی تقسیم اس طرح کی تھی کہ ان کے صوبے کو ہر ماہ 30 تاریخ کو ہمیشہ ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے کتنے اوور ڈرافٹ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ گزشتہ دو سے تین سالوں میں ایف بی آر کی وصولی مالی سال 2017 کے مقابلہ میں کم ہوکر 39 کھرب ہوگئی جبکہ تمام صوبوں اور حتی کہ مرکز کی ضروریات بھی بڑھ گئی ہیں۔