“بیٹیاں میری خوش قسمتی ہیں” — منیب بٹ کا دل چھو لینے والا بیان
شائع شدہ تاریخ 10 اکتوبر, 2025
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکار منیب بٹ کا ایک نجی انٹرویو کا پرومو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان اداکارہ زارا نور عباس منیب بٹ سے ان کی بیٹیوں سے متعلق سوال کرتی دیکھی جاسکتی ہیں۔
سوال کے جواب پر منیب بٹ کا کہنا تھا کہ’ جس جس سال میرے گھر بیٹی پیدا ہوئی وہ سال میرے لیے معاشی اور پیشہ ورانہ دونوں لحاظ سے بہترین رہے، اس دوران میرے ڈرامے بھی سپر ہٹ رہے‘۔
منیب بٹ نے یہ بھی کہا کہ فیملی ٹائمنگ کے دوران جو مکمل خوشی آپ محسوس کرتے ہیں وہ آپ کو کسی بھی جگہ نہیں مل سکتی۔
واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش رواں برس اگست میں ہوئی ہے۔
اس سے قبل جوڑے کی 2 بیٹیاں امل اور مرال ہیں، اداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی