تازہ ترین

’تبدیلی خان اور رینٹل وزرء‘ کا جانا ٹھہر گیا، مفتی فضل الرحمن ناصر

’تبدیلی-خان-اور-رینٹل-وزرء‘-کا-جانا-ٹھہر-گیا،-مفتی-فضل-الرحمن-ناصر

فیصل آباد: جمعیت علماء اسلام ف کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی فضل الرحمن ناصر نے کہا ہے کہ ’تبدیلی خان اور رینٹل وزرء‘ کا جانا ٹھہر گیا۔ اس حکومت کو مزید وقت دینا پاکستان کی بقاء اور سالمیت کو خطرے میں ڈالنا ہے۔ نااہل حکومت فوری طور پر مستعفی ہوکر عوام پر رحم کرے۔قائد جمعیت کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے مخالفین کی گھٹیا سوچ کی عکاسی ہے۔آزادی بلین مارچ روایتی جلوسوں کی طرح نہیں ہوگا۔ ملک کے ہر کونے سے شہری نکلیں گے اور چھوٹے بڑے شہروں اور تحصیلوں سے حکومت کی بدترین طرز حکمرانی کے خلاف پرامن احتجاج کیا جائے گا۔ جہاں انتظامیہ نے روکنے کی کوشش کی وہیں پڑاؤ ہوگا جس سے ملک جام ہو جائے گا۔ اب یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ آزادی مارچ کو لاک ڈاؤن پر لانا چاہتی ہے یا مارچ کو مارچ ہی رہنے دیتی ہے۔ پرامن آزادی مارچ میں جے یوآئی کے علاوہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے ساتھ ساتھ مہنگائی، بے روزگاری اور حکومت کی منافقانہ پالیسیوں سے تنگ عوام کا ہر طبقہ شریک ہوگا۔ فیصل آباد سے بھی بڑی تعداد آزاد ی مارچ میں شریک ہوگی۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں جمعیت علماء اسلام وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس پر بدترین مخالفین کے دور میں بھی کرپشن کا ایک بھی کیس نہیں بنایا جاسکا۔حکومتی لاؤڈ اسپیکروں اور پروپیگنڈا فیکٹریوں کو بھی جھوٹ اور الزامات کے علاوہ جے یوآئی کی قیادت کے خلاف کچھ نہیں مل سکا۔ جے یوآئی ف کا آزادی مارچ پاکستان کی تاریخ کا پرامن ترین مارچ ہوگا۔ حکومتی بوکھلاہٹ سے آزادی مارچ ملین سے بلین میں تبدیل ہوچکا ہے۔جمعیت علماء اسلام ف نے ہمیشہ ملک میں مسلح جتھوں کی مخالفت کی ہے۔ انصار الاسلام جے یوآئی کی انٹرنل سیکورٹی کے غیر مسلح نوجوان ہیں۔جے یوآئی مشرف دور کے رینٹل وزراء کی گیدڑ بھبھکیوں سے مرعوب نہیں ہوگی۔ اب حکومت کا جانا ٹھہر گیا۔ عوامی سیلاب کے سامنے ڈونکی راجہ اور اس کے احمق وزراء تنکوں کی طرح بہہ جائیں گی

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں