بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان منہ بولی بہن الویرا اگنی ہوتری کی صاحبزادی علیزے اگنی ہوتری کی بالی وڈ انٹری سے قبل کمرشل ویڈیو سے ہی خاصے متاثر ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، علیزے اگنی ہوتری حالیہ دنوں میں ایک جیولری برانڈ کے لیے بنائے جانے والے کمرشل میں اداکاری سے مداحوں کو خاصا متاثر کرچکی ہیں۔ https://www.instagram.com/p/CT4ucDJIjp-/?utm_source=ig_embed&ig_rid=ad979301-a4f1-47b8-96c7-3dc53f54a82d اب علیزے کی کمرشل پرفارمنس سے سلمان خان بھی خاصے متاثر نظر آتے ہیں جس کا اظہار سلمان خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی کمرشل ویڈیو کے ذریعے کیا گیا ہے۔ سلمان خان نے علیزے اگنی ہوتری کی کمرشل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ارے واہ علیزے تم کتنی اچھی لگ رہی ہو۔‘ سلمان نے اپنی پوسٹ میں علیزے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ https://www.instagram.com/p/B2l2dMSA_H5/?utm_source=ig_embed&ig_rid=7aff2c73-4fdc-4c9e-b744-0b07f68fa158 خیال رہے کہ اس سے قبل 2019 میں بھی علیزے اگنی ہوتری کے والد اداکار اتُل اگنی ہوتری کی جانب خیال رہے کہ اس سے قبل 2019 میں بھی علیزے اگنی ہوتری کے والد اداکار اتُل اگنی ہوتری کی جانب سے انکشاف سامنے آچکا ہے کہ علیزے بھی بالی وڈ میں اپنا کیریئر بنائیں گی۔