تازہ ترین

‘حفیظ شیخ کو ہٹانے سے ذاتی طور پر بہت خوشی ہوئی’

‘حفیظ-شیخ-کو-ہٹانے-سے-ذاتی-طور-پر-بہت-خوشی-ہوئی’

مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ کوہٹانےسےذاتی ‏طورپربہت خوشی ہوئی ہے۔ محمدزبیر نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ‏تھے میری کابینہ15 افراد پر مشتمل اور بہترین ہوگی، وزیراعظم نےاب تک3 تو وزیرخزانہ تبدیل ‏کیے ہیں، وزارت اطلاعات میں بھی کئی لوگوں کو آزمایاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ندیم بابرکاایشوجب آپ نےاٹھایاتھااس وقت اسدعمرنےکہاتھاہم ہیں نا، ندیم بابر ‏سے متعلق مفادات کے ٹکراؤکی بات آپ نےہی اٹھائی تھی، پروگرام پاورپلےمیں ہی نکتہ اٹھایا گیا ‏تھا کہ ندیم بابرکامفادات کاٹکراؤہے۔ چوہدری منظور نے کہا کہ حکومت اب جوبھی اقدام ‏اٹھائےگی ان کیخلاف جائے گا، ندیم بابربیٹھےرہےحکومت کوہوش نہیں رہا حکومت کواب مفادات ‏کےٹکراؤنظرآرہےہیں۔ چوہدری منظور نے کہا کہ مہنگائی اوربےروزگاری بڑھ رہی ہےحکومت کوفکرہی نہیں پاکستان ‏کی60فیصدآبادی کو بزدارحکومت کےرحم وکرم پرچھوڑدیاگیا،کوروناویکسین خریدنےکی کوئی پالیسی ‏نہیں بنائی گئی۔ چوہدری منظور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ چوہدری منظورکہتےہیں طنزیہ ‏باتیں نہیں کرنی چاہیے، چوہدری منظورنےخودنوازشریف سےمتعلق اتنی طنزیہ باتیں کردیں، باپ ‏کےباپ توعمران خان ہونگےکیونکہ انہوں نےنوازشریف کوجانےدیا نوازشریف کوبیرون ملک عمران ‏خان نےہی جانےدیاتھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں