تازہ ترین

‘تمام نجی وسرکاری اسکولوں میں پہلی سے 8 ویں کلاسز عید تک بند رہیں گی’

‘تمام-نجی-وسرکاری-اسکولوں-میں-پہلی-سے-8-ویں-کلاسز-عید-تک-بند-رہیں-گی’

لاہور : وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے متاثرہ اضلاع کے تمام نجی وسرکاری اسکولوں میں پہلی جماعت سے 8 ویں کلاسز عید تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے این سی او سی کے فیصلوں کے بعد سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تمام نجی وسرکاری اسکولزمیں پہلی سے8ویں جماعت عیدتک بند رہیں گے، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، گجرات ،ملتان ، سیالکوٹ،سرگودھا،فیصل آباد،رحیم یارخان ، بہاولپور،شیخوپورہ ، ڈی جی خان ودیگر متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں۔ https://twitter.com/DrMuradPTI/status/1379342387739295744 https://twitter.com/DrMuradPTI/status/1379344287444373504 مرادراس کا کہنا تھا کہ 19اپریل سے 9 ویں سے 12 ویں جماعت کی کلاسز پیر اور جمعرات کوہوں گی ، 2ہفتے کے بعد فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔ https://twitter.com/kamrankbangash/status/1379342502499651585 دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخواہ کامران بنگش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا آج این سی او سی میں اعلیٰ تعلیم سےمتعلق متفقہ فیصلے ہوئے، 18اپریل سےمتاثرہ اضلاع میں انٹر کالجز ہفتے میں 3دن کھلیں گے اور یونیورسٹیز میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔ کامران بنگش کا کہنا تھا کہ میٹرک اورانٹرامتحانات شیڈول کےمطابق ہوں گے، این سی او سی میں متفقہ فیصلے ہوئے ، 8ویں جماعت تک اسکول بند رہیں گے جبکہ 9سے12ویں جماعت تک کلاسز 19اپریل سے کھلیں گے، لاک ڈاؤن ہمارے پاس آخری آپشن ہوگا۔ وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ این سی او سی اجلاس میں آج اہم فیصلے ہوئے ، اسکول بندکرنے کے حوالے سے صوبوں کو اختیار دےدیا گیا ہے، اس وقت بلوچستان میں کورونا کی صورتحال بہتر ہے۔ بلوچستان میں مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہورہی ہے اور تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے ، بلوچستان یں تمام سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ ہم چاہتے ہیں تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں،اگر کیسز میں اضافہ ہوا تو متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کریں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں