تازہ ترین

‏’مشکل وقت میں ترک حکومت اور عوام کی مدد کیلیے تیار ہیں‘‏

‏’مشکل-وقت-میں-ترک-حکومت-اور-عوام-کی-مدد-کیلیے-تیار-ہیں‘‏

وزیراعظم عمران خان نے ترکی میں خوفناک آتشزدگی پر مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏مشکل وقت میں ترک حکومت اور عوام کی مددکےلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ جنگل میں لگی آگ سے نقصان پردکھ ‏میں شریک ہیں اس صورتحال پر حکومت اور عوام کےساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں ترکی مدد کے لیے پوری طرح تیار ہے اور ترک ‏حکومت کو درپیش کسی بھی مدد کے لیے تیار ہیں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1421169157199048711 ترکی کے جنوبی ساحلی خطے میں متعدد مقامات پر لگی آگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 180 ‏سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ آگ نے سیاحتی مقامات سمیت 6 صوبے کو لپیٹ میں لے لیا آگ انطالیہ کے مشرق میں 75 کلومیٹر کے فاصلے پر کم آبادی والے علاقے میں ایک ریزورٹ سے ‏پھیلی جو روسی اور مشرقی یورپی سیاحوں میں مقبول تھا۔ جس کے بعد یہ ہوٹلز اور ریزورٹس سے گھرے ساحلی مقام پر پھیل گئی، سوشل میڈیا اور ترک ‏ٹیلی ویژن پر سامنے آنے والی فوٹیجز میں رہائشیوں کو کاروں سے نکلتے اور دھویں سے بھری ‏سڑکوں پر اپنی زندگی بچانے کے لیے بھاگتے دیکھا گیا۔ https://twitter.com/TRTWorldNow/status/1420865540478971905 امداد پہنچانے کی کوشش میں ایک 25 سالہ شخص بھی ہلاک ہوگیا، اب تک 183 افراد کو ہسپتالوں ‏میں داخل کیا جاچکا ہے۔ وزیر زراعت بکر باک دیمیرلی نے بتایا کہ جنوبی ساحل پر نئی آگ لگنے کی وجہ سے ایک ہوٹل کو ‏بھی خالی کروالیا گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں