تازہ ترین

یہ نہیں کہتا گھبرانا پریہ کہوں گا چیزیں بہتر ہورہی ہیں، چودھری پرویز الٰہی

یہ-نہیں-کہتا-گھبرانا-پریہ-کہوں-گا-چیزیں-بہتر-ہورہی-ہیں،-چودھری-پرویز-الٰہی

لاہور:چودھری پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ یہ نہیں کہتا گھبرانا پریہ کہوں گا چیزیں بہتر ہورہی ہیں، ملکی معاملات میں بہتری کیلئے وزیراعظم سرگرم ہیں،  چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ کا اجلاس ہوا، جس میں پارٹی رہنماﺅں نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ چیزیں آہستہ آہستہ بہتری کی طرف جاتی نظر آرہی ہے،عمران خان سے ملاقات بہت اچھی رہی وہ گھر بھی ائے. عمران خان سے اچھے ماحول میں باتیں ہوئی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اتحادی سیاست میں مشاورت سے ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ ق لیگ کے مرکزی رہنما نے کہاکہ عمران خان نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے آواز بلند کی،عمران خان کو مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کرنے کا کریڈٹ دینا چاہئے، اب لانگ مارچ کی بجائے ترقی مارچ کی ضرورت ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں