تازہ ترین

یہ مسلط کی گئی حکومت ہے جو زیادہ دیر تک نہیں چلے گی

یہ-مسلط-کی-گئی-حکومت-ہے-جو-زیادہ-دیر-تک-نہیں-چلے-گی

وہاڑی : سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔ انہوں نے وہاڑی میں رکن صوبائی اسمبلی عرفان عقیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ننے ملک میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کئے تھے جو نئی حکومت کے آتے ہی رُک گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور سازش کے پیچھے جس کا ہاتھ ہے ، وہ سب جانتے ہیں لیکن اس طرح ملک کا نقصان کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ کا تقدس پامال کیا جارہا ہے ، عوام پر زبردستی مسلط کی گئی یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی اور ایک بار پھر مسلم لیگ ن واپس آئے گی اور نواز شریف ملک کے وزیر اعظم بنیں گے ۔ سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا لیکن عمران خان نے رکاوٹیں کھڑی کرکے ملک کو دوبارہ مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث معیشت تباہی کے دہانے پر آچکی ہے۔ یاد رہے کہ جاوید ہاشمی پہلے پاکستان تحریک انصاف کا حصہ تھے لیکن مئی 2018ء کو ملتان میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت قبول کرتا ہوں، نواز شریف میرے لیڈر تھے اور رہیں گے، ہر مشکل وقت میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا تھا، کل بھی مسلم لیگی تھا آج بھی مسلم لیگی ہوں۔ جس کے بعد سے لیگی رہنما جاوید ہاشمی پاکستان تحریک انصافکی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے اور حکومت کی کارکردگی پر نُکتہ چینی کرتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں