بوداپست: یوکرینی سیاست دان کی اہلیہ کو پونے 3 کروڑ سے زائد رقم سے بھرے بریف کیس لیکر کر ملک سے فرار ہونے کی کوشش میں ہنگری سے گرفتار کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے سیاست دان اور معروف بزنس مین ایغور کوتفیتسکی کی اہلیہ اناستاسیا کوتفیتسکا کو یورپی یونین کے ملک ہنگری میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ڈالرز سے بھرے بریف کیس سمیت حراست میں لے لیا گیا۔ یوکرینی سیاست دان کی اہلیہ سے 2 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالرز سے بھرے بریف کیس برآمد ہوئے تھے جو پاکستانی 5 ارب 27 کروڑ روپے بنتے ہیں جس کے بارے میں وہ کسٹم حکام کو اطمینان بخش جواب نہیں دے سکی تھیں۔ https://twitter.com/nexta_tv/status/1505635994627981313?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1505635994627981313%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2302045%2F10 یوکرینی سیاست دان ایغور کوتفیتسکی جو ملک میں یورینیئم کے بڑے ڈیلر بھی ہیں نے اہلیہ کی گرفتاری کے ردعمل میں کہا کہ ان کی اہلیہ امید سے ہیں اور وہ بچے کی پیدائش کے لیے یوکرین سے باہر جا رہی تھیں۔ سیاست دان ایغور کوتفیتسکی نے بھاری رقم کی برآمدگی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا تمام پیسہ اس وقت یوکرین کے بینکوں میں موجود ہے۔ بریف کیس سے کروڑوں ڈالر ملنے کا الزام بے بنیاد ہے۔