اسلام آباد ۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) نے کہا ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں چینی کی قیمت 80 روپے فی کلو ہے اور ہم اپنے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 68 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا میں یوٹیلٹی سٹورز پر چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے وضاحت کتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز یہ اشیاء مہنگی خریدنے کے باوجود عوام کو سستے داموں فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 4 ماہ بشمول رمضان المبارک میں ہم 74 روپے کلو خرید والی چینی 70 روپے فی کلو فروخت کریں گے۔ ایم ڈی گھی کی قیمتوں کے حوالے سے کہا کہ مارکیٹ میں اس وقت گھی کی فی کلو قیمت 210 روپے ہے اور ہم یہ 170 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں تاہم آئندہ 4 ماہ بشمول رمضان المبارک میں ہم یوٹیلٹی سٹورز پر گھی 175 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کریں گے۔