تازہ ترین

یونیورسٹی کا مقصد تعلیم امن و رواداری قائم کرنا ، منصور اکبر کنڈی

یونیورسٹی-کا-مقصد-تعلیم-امن-و-رواداری-قائم-کرنا-،-منصور-اکبر-کنڈی

ہمیں ایسی فضا قائم کرنا ہوگی جس میں نوجوان صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں ملتان : گیلانی لا کالج بہاؤالدین زکریایونیورسٹی ملتان میں پیس اینڈ جسٹس نیٹ ورک کے زیراہتمام امن کے فروغ کے لئے یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام لانچ کرنے اور کلچرل ڈے کے افتتاحی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی کا بنیادی مقصد اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ امن اور رواداری قائم کرنا بھی ہے ۔ ہمیں اپنی درس گاہ میں ایسی فضا قائم کرنا ہوگی جس میں نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکے ۔وائس چانسلر نے کہاکہ تمام مذاہب احترام انسانیت اور امن کی تعلیم دیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قانون کا بنیادی منشا انصاف فراہم کرنا اور انصاف ایک طبقہ کے لئے نہیں ہوتا بلکہ پورے معاشرہ کے لئے ہوتا ہے ، ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان ہمارے اچھے کل کی نوید ہیں، ان کی صحیح تربیت کرنا ہمارا فرض ہے ،طلبا کے لئے پیس کلب بنانے کا یہ قدم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ،پرنسپل گیلانی لا کالج آصف صفدر کا کہنا تھا کہ پالیسیو ں کی تشکیل میں نوجوان کی شراکت نہایت اہم ہے ۔ہمیں نوجوان نسل کو آگے لانا ہوگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں