تازہ ترین

یوم پاکستان پریڈ کا آغاز، فضا نعرہ تکبیر کے نعروں سے گونج اٹھی

یوم-پاکستان-پریڈ-کا-آغاز،-فضا-نعرہ-تکبیر-کے-نعروں-سے-گونج-اٹھی

اسلام آباد : یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقد ہونے والی پریڈ کا آغاز ہوگیا، پریڈ میں سول، فوجی قیادت اور غیر ملکی شخصیات شریک ہیں۔ یوم پاکستان کی پریڈ میں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے دستے مارچ پاسٹ میں حصہ رہے ہیں جبکہ جنگی جہاز فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔ یوم پاکستان پریڈ کا آغاز ہوتے ہی فضا نعرہ تکبیر کے نعروں سے گونج اٹھے، پریڈ میں دفاعی ساز و سامان کی نمائش ہوگی۔ پریڈ میں سول، فوجی قیادت اور غیرملکی شخصیات شریک ہیں، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وفود بھی شریک ہیں۔ پریڈ کے موقع پر جڑواں شہروں میں موبائل سروسز معطل ہے جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں عام تعطیل ہے۔ خیال رہے کہ یوم پاکستان کی پریڈ موسم کی خرابی کے باعث 23 مارچ کو ملتوی کی گئی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں